حیدرآباد۔12نومبر(اعتماد نیوز) آج کوٹھی بنک اسٹریٹ میں بڑے پیمانہ پر بنک
ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا منظم کیا۔
چنانچہ آج ملک بھر میں بنک ملازمین کے دھرنا سے کوٹھی کے بنک ملازمین نے
بڑے پیمانہ پر دھرنا میں حصہ لیا۔ جبکہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں
آج
بنک ملازمین کے دھرنا سے 5ہزار بنکوں کی خدمات معطل رہیں۔ جبکہ ملک بھر سے
10لاکھ ملازمین اس دھرنا میں حصہ لے رہے ہیں۔ چنانچہ بنک ملازمین نے کہا
کہ دو سال سے جاری اس مسئلہ میں تاحال کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو سکا۔ بنکس
ایمپلائس یونین نے کہا کہ فوری طور پر انکے تنخواہوں میں 27فیصد اضافہ کیا
جائے۔